گجرانوالہ میں کھیل کے دوران جھگڑا، 2 کمسن بچوں نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
گجرانوالہ میں کھیل کے دوران جھگڑا، 2 کمسن بچوں نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا
گجرانوالہ میں کھیل کے دوران جھگڑا، 2 کمسن بچوں نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا

گجرانوالہ میں کھیل کھیل میں جھگڑا ہو گیا جس کے دوران 2 کمسن بچوں نے جن کی عمریں 10 اور 12 سال ہیں، 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ ضلع گجرانوالہ کے شہر کامونکی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ انیس اور 12 سالہ عون حیدر کا 15 سالہ محمد احمد کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ 10 سالہ انیس، 12 سالہ عون حیدر، زین عمران اور ثقلین سمیت 6 بچوں نے مٹی سے بنے ہوئے سخت پتھر مارنا شروع کردئیے۔

پتھروں سے شدید زخمی ہونے کے بعد محمد احمد موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ صدر پولیس نے تما ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور 2 ملزمان انیس اور عون حیدر کو گرفتار کرکے  جیل بھیج دیا گیا۔ دیگر 4 ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کر والی تھی۔

دورانِ تفتیش انیس اور عون حیدر نے بتایا کہ ہمارا کھیلتے ہوئے جھگڑا ہوگیا جس پر ہم نے ایک دوسرے کو پتھر مارنا شروع کردئیے جس میں محمد احمد کو زیادہ پتھر لگے اور وہ موقعے پر دم توڑ گیا۔ مقتول بچے کی والدہ کے مطابق ملزمان کے لواحقین مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مقتول محمد احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ  ملزمان کے لواحقین صلح کے حربے بھی استعمال کر رہے ہیں۔میں انتہائی غریب عورت ہوں۔ میری کوئی سفارش نہیں۔ مجھے انصاف اور تحفظ دیا جائے کیونکہ ملزمان کے لواحقین بااثر لوگ ہیں۔ 

Related Posts