مروہ کیس میں اہم پیشرفت، 2 مزید ملزمان گرفتار، قتل کے بعد بھی زیادتی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مروہ کیس میں اہم پیشرفت، 2 مزید ملزمان گرفتار، قتل کے بعد بھی زیادتی کا انکشاف
مروہ کیس میں اہم پیشرفت، 2 مزید ملزمان گرفتار، قتل کے بعد بھی زیادتی کا انکشاف

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری سے اغوا ہونے والی5 سالہ بچی  مروہ سے جنسی زیادتی اور قتل کے کیس میں2 مزید ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ بچی سے قتل کے بعد بھی زیادتی کا انکشاف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مروہ کیس میں جن 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان میں سے ایک کا نام عبداللہ ہے جو کچرا چننے والا ہے جبکہ دوسرے ملزم کا نام فیضو ہے جو درزی کا کام کرتا ہے۔ دونوں غیر ملکی شہری ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرکے دونوں ملزمان نے افغانستان کی شہریت رکھتے ہوئے بھی پاکستان کا نام بدنام کیا۔ ملزم عبداللہ 7 سال برطانیہ میں رہنے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔ دونوں ملزمان 5 سالہ مروہ کے علاقے عیسیٰ نگری کے رہائشی ہیں۔

دونوں ملزمان پر یہ الزام ہے کہ ان میں سے ایک نے مروہ کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کی کوشش کی جبکہ عبداللہ نے مروہ پر جنسی تشدد کیا۔ قتل کے بعد بھی بچی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ قتل کے بعد مروہ کی میت کپڑے میں لپیٹ کر بوری میں ڈالی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں مروہ زیادتی اورقتل کیس کی تفتیش میں پولیس کی پھرتیاں جاری رہیں،پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ مروہ زیادتی اورقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ملز م نواز بچی کا اصل قاتل نکلا جو بچی کا پڑوسی تھا۔

پولیس نے 5 روز قبل دعویٰ کیا کہ کیس میں گرفتار شخص نواز کچھ دیر بعد اپنا بیان تبدیل کر دیتا ہے، زیر حراست شخص اب تک کسی بھی سوال کا مثبت جواب نہیں دے سکا۔پولیس کے مطابق تمام ثبوت زیر حراست شخص کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: مروہ قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم نواز کوباقاعدہ  گرفتار کرلیا

Related Posts