کراچی، ملیر گودام میں 2 لاکھ گندم کی بوریاں خراب ہونیکا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملیر منزل پمپ سرکاری گودام میں 2 لاکھ گندم کی بوریاں خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملیر منزل پمپ کی عمارت میں لاکھوں کی تعداد میں گندم کی بوریاں رکھی ہوئی تھیں جوکہ گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کی وجہ سے خراب ہوگئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ بارشوں کے دنوں میں گندم کی بوریاں کھلے عام رکھی گئیں، اس طرح بارش کا پانی اور مسلسل دھوپ پڑنے کی وجہ سے یہ گندم خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گندم اتنی خراب ہوچکی ہے کہ اِسے جانور بھی نہیں کھاسکتے جبکہ اس میں 3 لاکھ سے زائد خراب بوریاں زبردستی فلور ملزمالکان کو دی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ملیر منزل پمپ سرکاری گودام میں گندم کی حفاظت کیلئے عملہ بھی تعینات ہے اور یہاں پر گندم کی حفاظت کیلئے لاکھوں روپیہ بھی خرچ کیا جاتا ہے۔

تاہم، اس کے باوجود بھی ٹھیک طرح سے گندم کی حفاظت نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے آئندہ آنے والے دنوں میں شہرِقائد کے لوگوں کو آٹے کے حصول میں مشکل ہوگی اور انھیں مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑے گا۔

Related Posts