قومی ٹیم کے 2 فاسٹ بولر وائرل انفیکشن میں مبتلا، آج میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے 2 فاسٹ بولر وائرل انفیکشن میں مبتلا، آج میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے
قومی ٹیم کے 2 فاسٹ بولر وائرل انفیکشن میں مبتلا، آج میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم 2 فاسٹ بولرز محمد حسنین اور نسیم شاہ وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوگئے، جس کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد حسنین اور نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں، جس کے باعث آج نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

قومی ٹیم کے میڈیا منیجر کا کہنا ہے کہ دونوں بالرز کی طبعیت ناساز ہے جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر مکمل فٹ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مڈل آرڈر بیٹنگ میں ٹیم کو شعیب ملک کی ضرورت ہے، علی ظفر

انگلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران عثمان قادر کے ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا، انہیں ڈاکٹرز نے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جو 16 اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Posts