خطرناک افغانی گروہ کے 2 مطلوب ملزمان اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطرناک افغانی گروہ کے 2 مطلوب ملزمان اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار
خطرناک افغانی گروہ کے 2 مطلوب ملزمان اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار

پشاور پولیس کو مطلوب خطرناک افغانی گروہ کے 2 ملزمان اسلام آباد آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کی حراست سے فرار ہونے والے ملزمان خپل واک اور ٹول واک انتہائی خطرناک افغانی گروہ کے سربراہ ہیں جنہیں پولیس اہلکار معمولی پیت درد کی شکایت پر ہسپتال لے جا رہے تھے کہ اسی دوران دونوں فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، گھرپر ڈکیتی، ملزمان ڈیڑھ کروڑ کا سونا،چاندی لوٹ کر فرار

راستے میں ویگو گاڑی میں سوار ملزمان کے ساتھی آ گئے جنہوں نے پولیس کی گاڑی روک لی اور جلال عرف خپل اور بلال عرف ٹول واک کو ساتھ لے گئے۔ ملزمان کے خلاف پشاور کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔ ملزمان کے فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے واقعے پر ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 آج سے 3 روز قبل یہ واقعہ کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آیا۔ میٹھا در پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

ملزمان 20 کروڑ کی خطیر رقم کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کمپنی کا اسلحہ بھی ساتھ لے کر چلتے بنے۔ سیکیورٹی کمپنی نے دونوں ملزمان کو بینک میں رقم جمع کرانے کا ٹاسک دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور،سیکیورٹی گارڈ 20 کروڑ لے کر فرار

Related Posts