کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے 2 مریض ہلاک، محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے 2 مریضوں کی اموات کے باعث محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے اسی حوالے سے طبی ماہرین نےعوام کوہدایت کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کانگو وائرس کے حوالے سے کنسلٹنٹ ڈاکٹراشفاق نے بتایا کہ یہ وائرس مویشیوں گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس، اونٹ اور دنبوں کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فالسہ صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانئے

وائرس کی نشانیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مریض کے جسم میں درد اور بخار سے جسم میں دانے نکل آنا کانگو کی ابتدائی علامات ہیں لیکن کانگو کے خاتمے کی ویکسین نہیں ہے،علامات ظاہر ہونے پر بروقت علاج ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو کی وباء میں احتیاطی تدابیر لازم ہے اینٹی وائرل کی ادویات بھی اس کے علاج میں مدد کرسکتی ہیں۔

Related Posts