کامونکی میں شدید دھند کے باعث 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 21 مسافر زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامونکی میں شدید دھند کے باعث 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 21 مسافر زخمی ہو گئے
کامونکی میں شدید دھند کے باعث 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 21 مسافر زخمی ہو گئے

گجرانوالہ: کامونکی میں شدید دھند کے باعث 2 بسوں کا خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 21مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کامونکی میں واہنڈو کے قریب سرانوالی روڈ پر ہوا جہاں دو بسیں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک بس سیالکوٹ سے لاہور جبکہ دوسری نارنگ سے راولپنڈی جارہی تھی۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ایک تیزرفتارگاڑی اور پاکستان رینجرز سندھ کی موبائل کے مابین تصادم کے نتیجے میں رینجرز کا 1 اہلکار شہید ہوگیا۔

گزشتہ روز یہ افسوسناک واقعہ شرافی گوٹھ پل پر پیش آیا جہاں رینجرز اور کار کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز کے اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: تیز رفتار گاڑی رینجرز موبائل سے ٹکرا گئی، 1 اہلکار شہید

Related Posts