کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے نزدیک فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے نزدیک فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق ہو گئے
کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے نزدیک فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق ہو گئے

کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کالا پل کے نزدیک پیش آیا جہاں ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 افراد پر فائرنگ کی گئی جو موقعے پر جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد سیّد عابد حسین شاہ اور سیّد صابر حسین شاہ آپس میں سگے بھائی تھے۔ مقتولوں کی میتوں کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مستونگ کے علاقے خراسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 3 محنت کش مزدور جاں بحق ہو گئے۔

 یہ واقعہ خراسانی میں 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب رات گئے پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا جن کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ 

مزید پڑھیں: مستونگ: خراسانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق 

Related Posts