سندھ بھر میں ڈینگی کے مزید193کیسز رپورٹ، کراچی میں قابو پانے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dengue kills 3 in Karachi

کراچی : کراچی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے مریض تاحال سامنے آرہے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں24 گھنٹوں میں مزید193 کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں۔ڈینگی سے متاثرہ178 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 999 ہوگئی ہے۔ رواں سال سندھ میں10 ہزار553 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ متاثرہ افراد میں سے9 ہزار 874  کا تعلق کراچی سے ہے۔ڈینگی سے اب تک 29 اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے ڈینگی کی صورتحال پررپورٹ تیار کرلی ہے ۔محکمہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مینجر اقبال میمن نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے اقدامات اور انتظامیہ کی کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں :ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال میں مریض معیاری و سستی طبی سہولتوں سے محروم

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں ڈینگی کیسز میں کمی ہونا شروع ہو ئی ہے۔ ہر روز دو سو کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ جبکہ ماہ اکتوبر میں ہر روز تین سو ڈینگی کیسز رپورٹ ہو رہے تھے ۔ ۔ماہ نومبر میں اب تک گذشتہ چھ روز کے دوران 1198 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہ اکتوبر میں 6337 کیسز رپورٹ ہوے تھے سب سے زیادہ اکتوبر کے آخری ہفتہ میں رپورٹ ہوئے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے محکمہ ڈینگی کنٹرول پروگرام ۔ ضلعی انتظامیہ ۔ ضلعی بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھر پور کوششیں کر کے ڈینگی کی مکمل روک تھام کریں اور اس کے لئے متلعقہ ادارے مربوط جدوجہد جاری رکھیں ۔

کمشنر کو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ -محکمہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے دفتر اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ڈینگی کنٹرول رومز قائم کردئے گئے ہیں علاوہ ازیںڈپٹی کمشنرز ڈینگی ریسپانس ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ریسپانس ٹیموں کی خود نگرانی کریں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہریوں کی مدد و رہنماکریں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ادارہ برائے امراض قلب کی مشینیں خراب، مریضوں کی جان کو خطرات

کمشنر نے نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مچھروں کی افزائش کے تمام مقاما ت کو مانٹرکریں جہاں ضرور ت ہے اسپرے کریں لوگوں کو آگاہی کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں-یقینی بنائیں کہ ٹائر شاپس، اور دیگر مقامات پانی جمع نہ رہے- مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات کریں۔

Related Posts