لاہور سفاری پارک میں شیروں نے 18سالہ نوجوان کو کاٹ کھایا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

17-year-old boy killed by lion’s attack in Safari Park Lahore

لاہور: لاہورکے وائلڈلائف سفاری پارک میں شیروں کے مبینہ حملے میں ایک 18سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ہے، نوجوان کے جسم کے اعضا شیروں کے انکلوژر کے اندر سے ملے ہیں۔ لائن سفاری سے ملنے والی لاش کی شناخت بلال نامی نوجوان سے ہوئی ہے جوقریبی آبادی کا رہا ئشی  ہے، نوجوان کی عمر 18 سال بتائی گئی اور دو روز سے لاپتہ تھا۔

متوفی کے رشتہ دار زوالفقار نے بتایا کہ ان کا بھانجا دو روز قبل شام کے وقت گھر سے چارہ کاٹنے نکلاتھا اورپھر واپس نہیں آیا،وہ اس کی تلاش کرتے رہے۔ انہوں نے سفاری پارک انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ شیروں کے انکلوژر چیک کرے۔

مزید پڑھیں:کراچی سے 375 بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف

جس کے بعد یہاں سے نوجوان کی کھوپڑی، ہڈیاں ،کپڑے اور درانتی ملی جس سے وہ چارہ کاٹنے نکلاتھا۔

سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرچوہدری شفقت علی نے بتایا کہ کسی شخص کا پیدل لائن سفاری کے اندرداخل ہونا ممکن نہیں یے ،جو وزیٹرآتے ہیں ان کے لیے ایک مخصوص گاڑی ہے۔

انہوں نے شبہ ظاہرکیاکہ نوجوان سفاری پارک کا جنگلہ عبور کرکے اندرداخل ہوا اور شیروں کی خوراک بن گیاتاہم حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری طرف پولیس اور فرائنزک ایجنسی نے باقیات تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Posts