ایران میں سیلاب سے تباہی، 18افراد لقمہ اجل بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں سیلاب سے تباہی، 18افراد لقمہ اجل بن گئے
ایران میں سیلاب سے تباہی، 18افراد لقمہ اجل بن گئے

تہران:ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے، جس کے باعث کم از کم 18افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بننے والے سیلابی ریلے نے فارس کے شہر استہبان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، خشک سالی سے متاثرہ صوبے میں سیلابی کیفیت کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

گورنر فارس یوسف کاریگر کے مطابق رضا کاروں نے سیلابی صورتحال میں پھنسے 55افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 6افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:طالبان حکومت میں 160 ماورائے عدالت قتل ہوئے، اقوام متحدہ رپورٹ

ایران کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کی ہوئی ہے، یاد رہے کہ مارچ 2018 میں بھی ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 44 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Related Posts