دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے، 5 جاں بحق، 3 کو زندہ بچا لیا گیا، باقی کی تلاش جاری، ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

18 Members of Sialkot Family Swept Away in Swat River; 5 Dead, 3 Rescued, Search Continues
ONLINE

سوات: سیر و تفریح کی خوشیاں لمحوں میں غم میں بدل گئیں جب دریائے سوات میں سیالکوٹ سے آئے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی کے تیز ریلے میں بہہ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 10 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

متاثرہ خاندان سیر کے لیے سوات آیا تھا اور دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا۔ اسی دوران اچانک بارش کے بعد دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا۔

سیاح اس خطرے سے لاعلم دریا کے قریب بیٹھے تھے اور بچے کنارے پر تصاویر لینے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک زوردار ریلا آیا اور 18 افراد کو بہا لے گیا۔

 

ریسکیو 1122 کو صبح تقریباً 8 بجے اطلاع دی گئی جس پر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا، پانچ افراد کی لاشیں دریائے سوات سے برآمد ہوئیں۔ باقی ماندہ دس افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خور اور ریسکیو ٹیمیں مصروفِ عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دریا کے قریب جانے اور نہانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، لیکن اس کے باوجود کئی سیاح حفاظتی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے دریا کے قریب جاتے ہیں۔

ایک متاثرہ سیاح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہمارے خاندان کے 10 افراد بہہ گئے۔ ایک خاتون کی لاش مل چکی ہے جبکہ 9 بچے لاپتا ہیں۔ ہم ناشتہ کر رہے تھے اور بچے دریا کے پاس تصویریں لے رہے تھے۔

پانی کی سطح معمولی تھی لیکن چند لمحوں میں ایک بڑا ریلا آیا اور بچے دریا میں پھنس گئے۔ ریسکیو ٹیموں کو بروقت اطلاع دی مگر وہ تقریباً ڈیڑھ سے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ بچے ان کے سامنے ڈوبتے رہے اور کوئی بچا نہ سکا۔

Related Posts