فحش حرکات کرنے پر 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عامر میر کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈانسرز کو پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے شو کاز نوٹس میں اِن ڈانسرز کو اپنا مؤقف دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جڑانوالہ واقعے کے بعد مساجد کے دروازے مسیحی برادری کیلئے کھول دیے گئے

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ غیر تسلی بخش جواب پر اِن ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

شو کاز ہونے والی ڈانسرز میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، روشانی خان، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، ندا چوہدری، خوشبو خان، کاجل چوہدری، سارہ خان، تبسم خان، ماہ نور، جیا بٹ، حرا ڈوگر، وفا علی اور لائبہ جٹی شامل ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھاکہ تھیٹر مالکان بھی فحش تھیٹرز کو فروغ دینےمیں ملوث ہیں۔

Related Posts