اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث 1 کروڑ 73 لاکھ ملازمتیں خطرے میں پڑ گئیں جن کا زراعت اور صنعت کے شعبہ جات سے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں غیر زراعتی اور صنعت کے شعبوں سے وابستہ مزدوری پیشہ افراد کی ملازمتیں خطرے میں ہیں جن میں سے 1 کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار افراد لیبر فورس سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 43 لاکھ 70 ہزار افراد زراعت سے وابستہ ہیں۔
سروے کی ویب سائٹ گیلپ پاکستان نے کہا کہ مجموعی طور پر 1 کروڑ 73 لاکھ 40 ہزار افراد کی نوکریاں خطرے میں پڑ چکی ہیں جو کورونا وائرس کے باعث اپنی ملازمتوں سے کسی بھی وقت فارغ کیے جاسکتے ہیں جبکہ 28 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کی ملازمتوں کو کورونا وائرس کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں۔
گیلپ پاکستان کے مطابق 40 فیصد افراد اپنی ملازمتیں کھونے کے اوسط درجے کے خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کی ملازمتیں لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ مشروط ہیں۔ اگر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی گئی تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ملازمتوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Pakistan Labor force Agri and Non-Agri at Risk: 12.97 million employed labor force from non-agri sector and 4.37 at Agri sector may lose their jobs because of #coronavirus
Access full report on 'Pakistani Labor Force at Risk': https://t.co/dnDcMsrLFH pic.twitter.com/XXONnLtwHp
— Gallup Pakistan (@GallupPak) June 1, 2020