کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167کیس رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ڈینگی سرویلنس سیل نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مزید 167نئے کیس جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی سرویلنس سیل نے اپنی رپورٹ میںکہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 167کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی۔

رواں ماہ صرف 10 دن میں 1517 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں ماہ پورے سندھ میں 1641 کیس سامنے آئے۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 563 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں 4 ہزار 858 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Related Posts