مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 165واں روز: ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 165واں روز: ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 165واں روز: ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج 165ویں روز میں داخل ہوگیا جس کے دوران مظلوم کشمیریوں پر فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، فائرنگ کے باعث ایک اور نوجوان کو آج شہید کردیا گیا۔

غاصب بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ، ظلم تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جس کے دوران نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا جبکہ گزشتہ سات روز کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو  قتل کردیا گیا ہے۔

تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے دوران سخت سردی اور برفباری کے باعث بھی مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام پہلے ہی گھروں میں محصور ہیں اور ہر نیا روز ظلم کی نئی داستان رقم کرتا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں کشمیری عوام گھروں میں بے روزگار بیٹھے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دکانیں مسلسل بندش کا شکار ہیں۔ مقامی معیشت کو 1 ارب ڈالر سے زائد نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع مواصلات، انٹرنیٹ، ٹی وی، موبائل اور ذرائع آمدورفت پر عائد مسلسل پابندیوں کے باعث گھروں میں خوراک، اشیائے ضروریہ اور زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور مسئلۂ کشمیر اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر 70 سال سے موجود ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 7 عشروں سے اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر 70 سال سے حل طلب ہے۔وزیر خارجہ

Related Posts