ساہیوال:ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، اسی سلسلے کی کڑی ساہیوال میں نواحی چک52۔فائیو ایل میں حافظ قرآن لڑ کی 16سالہ طالبہ زیبا منظور کو محمد عرفان،محمد رفیق،منیر احمد نے دو خواتین سمیت اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس یوسف والہ نے پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ 376 ت پ درج کر لیا اور دو ملزموں عرفان اور محمد رفیق کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قر آن خوانی میں حصہ لینے کیلئے اسکی سہیلی کی ماں آسیہ طالبہ زیبا منظور کولے کر گھر سے نکلی تو ملزمان محمد عرفان،محمد رفیق اور منیر احمد ساجدہ بیوہ کے ہمراہ کیری ڈبہ میں نامعلوم مقام پر لے گئے۔
جہاں ملزموں نے حافظ قرآن لڑکی کو زبر دستی ہوس کا نشانہ بنایا۔پولیس نے14یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب نیا لاہور میں دربار پر آئی بارہ سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق ٹوبہ کے گاؤں 328 ج ب کی رہائشی خاتون زرینہ اپنی بارہ سالہ بیٹی سمعیہ کے ہمراہ گوجرہ میں دربار بابا دیس عالم پر آئی جہاں پر ایک عورت نے اسے نشہ آور مشروب پلا دیا اور لڑکی کو اغواء کرکے موچیوالا روڑ پر ایک مکان میں لے گئی۔
مزید پڑھیں: دربار پر آئی 12سالہ لڑکی سے 4افراد کی اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار