مانگٹ میں بااثر ملزمان نے عزت تار تار کردی، متاثرہ لڑکی نے زہر پی لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

16-year-girl raped in punjab

راولپنڈی :بنت حوا پر ظلم نہ جانے کب اس ملک کا قانون حرکت میں آئے گا اور غریبوں کی داد رسی کی جائے گی منڈی بہاؤالدین میں ظلم و جبر کا انتہائی قابل افسوس واقعہ پیش آیا ۔

منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں مانگٹ میں حوا کی سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ علاقے کے بااثر اور نڈر افراد نے نے اجتماعی زیادتی کر ڈالی ،بااثر لوگوں نے بچی کو دربار کے احاطے سے اغواء کیا پھر اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں پر اس معصوم بچی کی عزت کو تار تار کیا گیا ۔

ملزمان زیادتی کرنے کے بعد بچی کو اس کے گھر پھینک گئے ،متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ لڑکی نے زہر پی لیا ہے اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں، ہسپتال انتظامیہ بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ،ہم غریب لوگ ان بڑے لوگوں کے خلاف کیا کاروائی کریں گے ۔

اتنا بڑا سانحہ ہونے کے باوجود نہ تو پولیس نے ہمیں پوچھا نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے ہماری خبر لی، ہم بچی کو لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو منڈی بہاوالدین کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل یہاں نہیں ہو سکتا۔

متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے پولیس کو بھی اپنے زیر اثر کیا ہوا ہے ،ہماری کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ،ہم بے بس مجبور لاچار اور غریب لوگ اپنے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ڈاکوراج، کچے کے علاقے میں بیگار کیمپ قائم، اغواء برائے تاوان کا سلسلہ جاری

بوڑھے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری معصوم بچی کا کیا قصور ہے جو ان ظالموں نے اس کی زندگی تباہ کردی، ان کا کہنا ہے کہ کیا غریب کی کوئی عزت نہیں کیا غریب کو جینے کا کوئی حق نہیں خدارا ہمیں بھی انسان سمجھا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے ۔

Related Posts