کورونا کا خوف، اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف گلیاں سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف گلیاں سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
کورونا کا خوف، اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف گلیاں سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر شہرِ اقتدار کی مختلف گلیاں سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد حکومت نے 16 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکٹر جی 7 ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56، سیکٹر آئی 10 ٹو کی گلی نمبر 9، سیکٹر جی9 ٹو کی گلی نمبر 1 سیل کردی گئی ہے۔

سیکٹر جی 9 ون کی گلی نمبر 34 اور 52، سیکٹر ای 11 فور کی گلی نمبر 11، سیکٹر آئی 10 فور کی گلی نمبر 112، سیکٹر جی 9 تھری کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70 ،77، 122، 125 اور 126 سیل کردی گئی ہیں۔

شہری حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سیل کی گئی تمام گلیوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ تمام گلیاں آج صبح 9 بجے سے سیل کردی گئیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 56 ہزار 281 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 25 ہزار 670 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 800نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 66 مزید شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار279 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 77 لاکھ 4 ہزار220 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 11لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 25ہزار670 جاں بحق

Related Posts