سندھ میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق، 925 نئے کیسز رپورٹ، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ
سندھ میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 511 نئے کیسز رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 937 ٹیسٹ کئے گئے جس کی نتیجے میں کورونا کے 925 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 525 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1509 مریض صحتیاب ہوئے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع شرقی سے 203، ضلع وسطی 141، ضلع جنوبی91، کورنگی 45، ملیر 33 اور ضلع غربی سے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع شکارپور 32، سکھر 30، شہید بینظیر آباد 29، حیدرآباد 27، خیرپور 27، گھوٹکی 26، جیکب آباد 24، میر پورخاص 20، سانگھڑ 17، لاڑکانہ 15، جامشورو 13،کشمور 13، مٹیاری 13، سجاول 12، نوشہرو فیروز 11، بدین10، عمرکوٹ 9، ٹنڈو محمد خان7، دادو 2 اور ٹھٹھہ سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کرکٹر اعظم خان کا انتخاب، درست فیصلہ یا نہیں؟

Related Posts