پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 16 خوارج جہنم واصل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five terrorists eliminated in separate KP operations: ISPR
FILE PHOTO

شمالی وزیرستان: پاکستانی سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے غلام خان کلی کے علاقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور مؤثر سرحدی نگرانی کو یقینی بنائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی جبکہ پاکستانی سیکورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت کے پیزو پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں لَکانی سرحدی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا گیا تھا۔تقریباً 20 سے 25 بھاری ہتھیاروں، راکٹ لانچرز اور جدید اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

تھرمل امیجنگ کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کو بروقت شناخت کر کے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کو پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

Related Posts