پی آئی اے کی خصوصی پرواز 7 جون کو طلبہ کو واپس چین لے کر جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 7 جون کو طلبہ کو واپس چین لے کر جائے گی
پی آئی اے کی خصوصی پرواز 7 جون کو طلبہ کو واپس چین لے کر جائے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے بتایا کہ 7 جون کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز طلبہ کو واپس چین لے جانے کیلئے اُڑان بھرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں زیرِتعلیم طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو واپس چین بھیجنے کیلئے چارٹر فلائٹ کی تمام منظوری چینی حکام سے حاصل کرلی گئی۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تقریباً 150 طلبہ کو واپس چین لے کر جائے گا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم کے زیرِ صدارت اجلاس میں وزارتِ خارجہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کو چینی اداروں میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا عمران خان کے بیان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ

اجلاس میں وزراتِ خارجہ کو ہدایت دی گئی کہ پاکستانی طلباء کو ان کے ویزوں کے اجراء میں آسانی کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں۔چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر مسٹر ڑانگ ہیچینگ نے بتایا کہ 96 ویزے جاری کیے گئے ہیں اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانہ چین کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے لیے چینی حکومت کی طرف سے اجازت دلوانے میں مدد کرے گا۔

فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ چینی حکام سے دو طرفہ آپریٹنگ خصوصی پرواز کی درخواست کی جائے گی تاکہ چین میں موجود طلباء کو بھی پاکستان واپس آنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلباء کے مسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی طلباء کی تشویش کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

انہوں نے فورم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر پاکستانی طلباء کے تعلیمی نقصان کو کم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور پاکستان اور چین کو آہنی بھائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح  کے ثقافتی تبادلے سے دو طرفہ تعلقات اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

Related Posts