تھانہ سوہان کی حدود سے 15 سالہ لڑکی اغواء، والدہ کی آئی جی اسلام آباد سے بازیابی کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سوہان کی حدود سے 15 سالہ لڑکی اغواء، والدہ کی آئی جی اسلام آباد سے بازیابی کی درخواست
تھانہ سوہان کی حدود سے 15 سالہ لڑکی اغواء، والدہ کی آئی جی اسلام آباد سے بازیابی کی درخواست

اسلام آباد تھانہ کی حدود سوہان سے 15 سالہ لڑکی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے۔ بچی کی والدہ نے آئی جی اسلام آباد سے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔

مغوی لڑکی سونیا کی والدہ کا ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنے خاوند اصغرعلی سے قطع تعلق کیا ہوا ہے۔ میرے 4 بچے ہیں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں۔

آج میری بیٹی سونیا اپنے چھوٹے بھائی فیصل کے ساتھ اپنی نانی کے گھر گئی تھی اس نے وہاں پر دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد اس کی کسی بات پر اپنے بھائی فیصل کے ساتھ ان بن ہو گئی اور سونیا نانی کے گھر سے اکیلی نکل آئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ راستے میں اس کو نامعلوم ملزمان نے میری بیٹی کو اغواء کرلیا ، مجھے شبہ ہے کہ ملزمان میری بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی نہ کردیں۔ جب میں کارروائی کے لیے تھانے درخواست دینے کے لیے گی تو پولیس والوں نے میرا حلیہ  دیکھ کر تھانے میں میری تذلیل کی اور تھانے سے نکال دیا۔

مغوی بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے اپیل کرتی ہیں کہ میری بیٹی کو بازیاب کرانے میں مدد کی جائے اور متعلقہ تھانے کو بیٹی کی بازیابی کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : جینیاتی سالمیے میں تبدیلی، آلو اور چاول کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ

Related Posts