اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں ہونیوالے حملوں میں 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل رات بڑے حملوں کو پسپا کرنے پر ہم بہادر فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز کسی بھی قسم کے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے لیے اچھی تربیت یافتہ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ماردیا تھا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید