ٹرانسفارمر پھٹنے سے پل پر کرنٹ پھیل گیا، 15افراد لقمہ اجل بن گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ٹرانسفارمر پھٹنے سے پل پر کرنٹ پھیل گیا، 15افراد لقمہ اجل بن گئے
ٹرانسفارمر پھٹنے سے پل پر کرنٹ پھیل گیا، 15افراد لقمہ اجل بن گئے

ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث پل پر کرنٹ پھیلنے سے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 15 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں پل پر کرنٹ پھیلنے سے ہلاک ہونے والے 15 افراد میں ایک پولیس اہلکار اور 5 چوکیدار بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دریا پر بنے پل کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے لوہے کے پل میں کرنٹ پھیلنے کے باعث جانیں ضائع ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ایک چوکیدار ہلاک ہو گیا ہے تاہم جب پولیس جائے واقعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ کرنٹ لگنے کے واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:قدرتی آفت نے خاتون کو دولت سے مالامال کر دیا

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا تاہم دوران علاج 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ باقی افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

Related Posts