راولپنڈی میں 1499 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، محکمہ صحت کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 1499 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، محکمہ صحت کی تصدیق
راولپنڈی میں 1499 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، محکمہ صحت کی تصدیق

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 1499 افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 1479 ہے جن میں سے اٹک میں 8، چکوال میں 10 اور جہلم میں 2 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ ایک ہفتے میں تقریباً 548 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: مصیبت سے بچانے کے لیے انسانی ہڈیوں کا نیا کردارسامنے آگیا۔سائنسدان حیران

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 84 افراد کے ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ضلع اٹک میں گزشتہ 7 روز کے اندر 3 افراد ، جہلم میں 2 جبکہ چکوال میں ایک مریض ڈینگی کا شکار ہو چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک بھر میں 2900 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ ڈینگی سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں اب تک 1229 افراد نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی شکایت کی  جبکہ اس سے ایک روز قبل  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پمز ہسپتال میں 31 اور پولی کلینک میں 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

پمز میں اب تک ڈینگی کے 1713 جبکہ پولی کلینک میں 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1219 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 133 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں 2900 سے زائد افراد متاثر

Related Posts