سندھ میں حالیہ بارشوں سے 149 افراد جاں بحق، 103 زخمی ہوئے۔وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں حالیہ بارشوں سے 149 افراد جاں بحق، 103 زخمی ہوئے۔وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ
سندھ میں حالیہ بارشوں سے 149 افراد جاں بحق، 103 زخمی ہوئے۔وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو بتایا گیا ہے کہ سندھ میں رواں برس مون سون سیزن کے دوران حالیہ بارشوں سے 149 افراد جاں بحق جبکہ 103 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آج سندھ میں شدید بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران آفت زدہ 20 اضلاع کے متاثرین کو معاوضے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ معاوضے کی رقم کا تعین صوبائی کابینہ کرے جبکہ مراد علی شاہ کو بریفنگ کے دوران آگہی دی گئی کہ موسلا دھار بارش سے 149 شہری جاں بحق، 103 زخمی جبکہ 19 ہزار 858 مویشی ہلاک ہوئے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے متاثرین کو معاوضے کی رقم اے ٹی ایم کے ذریعے دیں گے، سندھ بینک سے کارڈز کے اجراء کا لائحہ عمل جلد طے  کر لیا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: پاک روس فوجوں کی مشترکہ مشقیں جاری، آئی ایس پی آر

Related Posts