نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود نائب کپتان مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔

انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے شاداب خان کی جگہ اوپنر شان مسعود کو کپتان بابراعظم کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنے می ناکام رہے تھے، اس لیے انہیں آرام کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انجری کا شکار شاداب خان سے بالنگ کروائی ہے تاہم وہ مکمل فٹ نہیں، اس لیے انہیں ریسٹ دیا گیا ہے، انکی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts