نائیجیریا میں مسلح ملزمان کا اسکول پر حملہ، 140 طلبہ اغوا کر لیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجیریا میں مسلح ملزمان کا اسکول پر حملہ، 140 طلبہ اغوا کر لیے گئے

نائیجیریا میں مسلح ملزمان نے اسکول پر حملہ آور ہو کر 140 طلبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا ہے جس پرسرکاری مشینری حرکت میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ نائیجیریا کے شمال مغرب میں واقع کاڈونا شہر کے بیتھل باپٹسٹ اسکول میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے کم از کم 140 طلبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

بیتھل باپٹسٹ اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کو مسلح افراد نے آتے ہی یرغمال بنا لیا۔ اسکول میں کل 165 بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ ملزمان تمام بچوں کو اغوا کرنا چاہتے تھے۔

پیر کے روز صبح کے وقت پیش آنے والے واقعے کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ 1 خاتون استاد اور 25 بچے بازیاب کرائے جا چکے ہیں جبکہ دیگر بچوں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 نائیجیریا میں بچوں کا اغوا معمول بنتا جارہا ہے۔ دسمبر 2020ء سے شروع ہونے والے جرائم کے سلسلے میں جو اغوا کے کیسز سامنے آئے، ملکی تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دسمبر سے لے کر اب تک 800 نائیجیرین بچے اغوا ہوچکے ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق مسلح افراد بچوں کو ہی اپنا ہدف بناتے ہیں۔

اس حوالےسے زاریا سے 80 کلومیٹر دور کدونا شہر کے بیتھل باپٹسٹ اسکول کی 15 سالہ طالبہ کی والدہ نے بتایا کہ مسلح افراد موٹر بائیکس پر اسکول پہنچے تھے۔

خاتون کا برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان نے حفاظتی باڑیں توڑیں، اسکول میں داخل ہوئے اور بچوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے بیان کے مطابق مسلح ملزمان بچوں کو اغوا کرکے جنگل کی طرف لے جاچکے ہیں۔ قبل ازیں اتوار کے روز زاریا میں 8 افراد کو بھی اغوا کیا گیا جن میں 2 نرسیں اور 1 سال کا بچہ شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں کے ہفتۂ شہداء کا آج سے آغاز

Related Posts