لاہور میں خواتین کے ساتھ تشدد ، زیادتی اور دیگر جرائم کے واقعات بڑھنے لگے۔ لاہورکے علاقے اقبال ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے اقبال ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کےگھاٹ اتار دیا گیا۔ مقتول ملازمہ کی عمر 14 سال تھی۔
مقتول لڑکی کے اہلخانہ کے اہلخانہ پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے بعد ان کے بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا جس سے اس کے جسم اور ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی گئی ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین کرسکیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گھریلو ملازمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کوممکن بنایا جائے اور ہر صورف میں لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔۔
یہ بھی پڑھیں:مسیحی لڑکی سے والدین کے سامنے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک