اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے،ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا۔
اسی طرح اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جبکہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودیہ جارہے تھے۔
چھ سالہ معصوم بھانجی پر جنسی تشدد، ماموں کیخلاف مقدمہ درج
دوسری کارروائی میں چکوال کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 156 گرام ہیروئن برآمد کرلی، ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جارہا تھا۔
علاوہ ازیں رنگ روڈ پشاور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے افغان باشندے سے 37 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی، برآمدشدہ چرس فریزر میں چھپا کر پنجاب سمگل کی جارہی تھی۔
حکام نے تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔