اسلام آباد میں بارش، دیوار گرنے کے حادثات کے باعث بچی سمیت 13 افراد جاں بحق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

راولپنڈی اسلام آباد میں رات گئے سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا، دیوار گرنے کے حادثات کے باعث بچی سمیت 13افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے پشاور روڈ پر موسلا دھار بارش کے باعث گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے کے نتیجے میں 12 افراد دب کر جان کی بازی ہار گئے جن کی میتوں کو نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مظفر گڑھ میں 3 کمسن بہنوں کا قتل، بڑا بھائی قاتل نکلا

اسلام آباد پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ ملبے تلے دبی میتوں کو مشینوں کی مدد سے نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی دیوار کے عقب میں پل کی تعمیر کیلئے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا کر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ ملبے تلے ممکنہ طور پر مزید افراد دبے ہوئے ہوسکتے ہیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ 4 مزدوروں کو ملبے تلے سے زندہ نکالا گیا۔ دیوار گرنے کے باعث جاں بحق افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹاؤن میں دیوار گرنے کے باعث 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ بارش کے باعث مزید حادثات کا خدشہ ہے۔ نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے باعث اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے پاک فوج طلب کر لی گئی۔ 

Related Posts