مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 125واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 125واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ
مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 125واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ

مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور سخت پابندیوں کی وجہ سے آج مسلسل 125ویں روز بھی تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے باعث مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144کے تحت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 4ماہ کے دوران 38کشمیری شہید ہوئے

محصور وادی کشمیر میں لوگوں نے 5اگست کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے سول نافرمانی کی تحریک شروع کر رکھی ہے۔

کشمیری تحریک آزادی کو جاری رکھتے ہوئے اپنی دکانیں بطور احتجاج چند گھنٹوں کے سوا نہیں کھول رہے اور سکولوں اور دفاتر میں نہیں جاتے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔

سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نہتے  کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور ہر روز مسلسل کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کو شہید کیا جاتا ہے۔ 

اس کے علاوہ کشمیری نوجوانوں، حریت رہنماؤں اور بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی قابض بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں گرفتار کرکے یا تو جیلوں میں ڈال دیا ہے یا انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہِ نومبر کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 7 افراد کو شہید کیا گیا، جبکہ 60 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں کشمیری نوجوان اور حریت رہنما شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گزشتہ ماہ کے دوران کشمیر میں  7 افراد شہید، 60 گرفتار

Related Posts