بد فعلی پر مزاحمت جرم بن گئی، ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کو گولی مار دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بد فعلی پر مزاحمت جرم بن گئی، ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کو گولی مار دی
بد فعلی پر مزاحمت جرم بن گئی، ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کو گولی مار دی

مظفر گڑھ میں  بد فعلی پر مزاحمت جرم بن گئی،3 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کو مزاحمت کرنے پر گولی مار دی جس کے باعث لڑکے کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق زین العابدین قریشی نامی لڑکے کے ساتھ 10 محرم کے روز مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔ بچے سے زیادتی کے بعد 3 ملزمان  نے اسے نازک جگہ پر گولی ماردی۔

بچے کی حالت تشویشناک ہے جسے نشتر میڈیکل ہسپتال ملتان میں داخل کرایا گیا۔ 12 سالہ زین قریشی کو ملزمان مچھلی کھلانے کے بہانے جنگل لے گئے اور اس سے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

جنسی زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر ملزمان نے زین کو پشت سے گولی ماری جو اس کے جسم کے آر پار ہو گئی۔ بچے کے والد نے حکامِ بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

والد کی شکایت پر میر ہزار پولیس اسٹیشن میں بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان میں سے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ساتھ ساتھ اسے گولی مار کر بد ترین سلوک کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کے بعد دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل رحیم یار خان میں رشتے کے تنازعہ پر 5 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے 1 ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

 پانچ  سالہ بچے کے قتل کا واقعہ تھانہ شیدانی شریف لیاقت پور کے علاقے بستی سیالاں میں2 روز قبل  پیش آیا ،پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر سفاک ملزمان نے علی حسن نامی بچے کو پہلے اغواء کیا اور بعد میں قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ 

مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں رشتے کے تنازعہ پر 5 سالہ بچہ اغواء کے بعد قتل

Related Posts