شکارپور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 12 سالہ بچہ قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

12-year-old boy shot dead during robbery in Shikarpur

شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں گھر میں ڈکیتی کے دوران 12 سالہ لڑکا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

اس واقعے میں 12 سالہ مجاہد علی کو گولی لگی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے اور پولیس نے انہیں پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کراچی میں مظاہرے، سڑکیں بند، شہریوں کو مشکلات، متبادل راستے جانتے ہیں؟

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل راچی میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے قتل ہو گیا۔ یہ واقعہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے قریب ایک ٹائر کی دکان پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، حسن عارف نامی شخص اپنی دکان پر موجود تھا جب مسلح ڈاکو وہاں وارد ہوئے اور لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ حسن نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں میں سے ایک نے اسے سینے میں گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت علاقے میں ایک ریلی بھی جاری تھی، جس کی وجہ سے ڈاکو آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، اور پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

Related Posts