مسجد الحرام میں تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے لیے 12 ٹیمیں مصروف عمل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد حرام میں تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے لیے 12 ٹیمیں مصروف عمل
مسجد حرام میں تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے لیے 12 ٹیمیں مصروف عمل

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام کی تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے کے لئے 12 سے زیادہ ٹیموں کو مختص کیا ہے۔ ان ٹیموں میں شامل مرد اور خواتین کارکنان کی تعداد 4000 ہے اور یہ شفٹوں میں پورے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹیم مسجد حرام کے اندر تمام تعمیراتی اجزا کی تطہیر پر مامور ہے۔ صفائی اور چمکانے کے لیے مناسب مواد استعمال میں لایا جاتا ہے۔

یہ ٹیم حجرِ اسماعیل اور مقام ابراہیم علیہ السلام کے فانوسوں اور قرآن کے شیلفوں، روشنی کے ستونوں، پیتل کے اسپیکروں اور صحنوں میں نصب پیتل کی اشیا کی صفائی اور انہیں چمکانے پر مامور ہے۔

یہ ٹیم مسجد حرام کے تمام قالینوں کو دھونے، خشک کرنے، استری کرنے اور پھر قالینوں کے لیے مخصوص مادے سے معطر کرنے پر مامور ہے۔

یہ ٹیم مسجد حرام میں سیڑھیوں اور برقی زینوں کی دھلائی اور صفائی پر مامور ہے۔ اس کام کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کے لیے مخصوص مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ٹیم لائٹ ہاسوں کی صفائی ستھرائی پر مامور ہے۔ اس مقصد کے لیے ریگ مال کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کمپانڈوں کی صفائی انجام دیتی ہے۔

یہ ٹیم مسجد حرام میں چھتوں کی دھلائی کے علاوہ ستونوں اور اس میں موجود المونیم کی تنصیبات کی صفائی پر مامور ہے۔

یہ ٹیم کسی بھی مطلوبہ اضافی کام کو انجام دینے پر مامور ہے خواہ وہ حرم مکی کے اندر ہو یا اس کے باہر، تاکہ حرم کی صفائی کے لیے مختص کارکنان کو ان کی جگہ سے نہ ہٹایا جائے۔

یہ ٹیم حرم مکی کے اندر اور اس کے باہر پلاسٹک کے پائیدان کو دھونے اور پھر خشک کرنے کے بعد دوبارہ سے بچھانے کا کام انجام دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: مسجد حرام میں دو سال بعد قرآنی تعلیم کے حلقوں کا دوبارہ آغاز

یہ ٹیم مسجد حرام کے سامنے کے حصوں کی صفائی پر مامور ہے۔ ٹیم کے کارکنان داخلی راستوں پر سبز کھپریلوں کی صفائی کرتے ہیں اور انہیں پانی سے دھوتے ہیں۔

Related Posts