دمشق: شام میں عراق کی سرحد کے قریب ایران اور عراق کی فوجی تنصیبات پر مبینہ طور پر اسرائیلی فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 8 اہلکار، 4 شہری اور 2 عراقی حکام شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام میں عراق کی سرحد کے قریب بوکمال کے علاقے میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،عسکری اہلکاروں کا تعلق ایرانی حمایت یافتہ اعراقی ملیشیا حشد شعبی سے ہے۔
بمباری میں عراق اور ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جو عراق اور ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپس کے زیر استعمال تھا، بمباری میں 8 فوجی اہلکار، شام میں کام کرنے والے 4 سماجی کارکنان اور 2 عراقی حکام کے ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے مسافر طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا، امریکی جریدے کا دعویٰ