پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1120.15پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1120.15پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1120.15پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوزبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس1100 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 190ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ کاروباری تیزی کے سبب 81.55فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق بینک دولت پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں توقعات کے مقابلے میں کم شرح سود بڑھانے پر سرمایہ کار مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور نئی خریداری کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 1120.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 43246.71پوائنٹس سے بڑھ کر44366.86پوائنٹس پر جا پہنچا۔

اسی طرح428.14پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17044.74پوائنٹس سے بڑھ کر17472.88پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29629.88پوائنٹس سے بڑھ کر 30390.02پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب90ارب32کروڑ59لاکھ60ہزار59روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

مزید پڑھیں: جنوری میں شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے، میاں زاہد حسین

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سر مایہ 74کھرب19ارب54کروڑ24لاکھ86ہزار752روپے ہو گیا۔

Related Posts