مضر صحت پانی فراہم کرنے والے 11ٹینکر ضبط، ڈرائیورز گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Water Board prepares to award 6 hydrants on contract
واٹر بورڈ کی کارروائیاں،غیر قانونی بچھائی گئی پانی کی لائن اور واٹر ہائیڈرنٹ پکڑا گیا

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) کی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی مضر صحت بیرون شہر سے پانی لاکر شہر میں فروخت کرنے والے واٹر ٹینکرز کے11 ڈرائیورز اور کلینر گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس نے 11 ملوث ٹینکرز بھی قبضے میں لے لیے، واٹربورڈ نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کرادیئے،ملزمان ساکران اور ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں سے مضرصحت اور کیمیکل ملا پانی کراچی میں فروخت کرتے تھے۔

کراچی کے مضافات میں جوہڑوں میں جمع پانی بھی شہریوں کو فراہم کیا جارہا تھا ایم ڈی واٹربورڈ کے آئی جی سندھ پولیس کو لکھے مکتوب پر پولیس اور واٹربورڈ کی منگھوپیر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران گزشتہ دنوں بھی واٹربورڈ نے پولیس کے تعاون سے 25ٹینکرز پکڑے تھے، اور ان کے خلاف بھی مقدمات درج کرا کر ٹینکرز پولیس نے قبضے میں لے لیے تھے۔

اس حوالے سے ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے جو خط آئی جی سندھ کو لکھا تھا اسی تناظر میں واٹر بورڈ اور پولیس نے یہ کاروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے آئی جی سندھ کو خط میں لکھا تھا کہ بڑی تعداد میں واٹر ٹینکر ساکران اور ضلع ٹھٹھہ کے مختلف قدرتی جوہڑوں (گڑھوں) سے جن میں بارشوں اور سیوریج کا پانی جمع ہو جاتا ہے وہ بھر کر کراچی کے شہریوں کو فراہم کر رہے ہیں، جس پر آئی جی سندھ نے بھر پور تعاون کرتے ہوئے پولیس کو واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر کاروائی کی ہدایت دی تھی۔

ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ اس کارروائی کی ہدایت صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ جو چیئر مین واٹر بورڈ بھی ہیں انہوں نے دی تھی اور مضر صحت پانی کی جوہڑوں سے بھر کر لانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔

Related Posts