خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five terrorists eliminated in separate KP operations: ISPR
FILE PHOTO

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر نے تصدیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 26 اور 27 مارچ 2025 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کی گئی جہاں سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تیسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی جہاں سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

چوتھی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کی گئی جس میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اور یہ تمام دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related Posts