سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 100واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 100واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے
سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 100واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: سابق گورنر سندھ اور طبی محقق حکیم محمد سعید کا 100واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے، مرحوم سابق گورنر سندھ نے طبی تحقیق کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بے شمار ادبی مواد بھی تحریر کیا۔

ممتاز دانشور، سماجی رہنما اور سابق گورنر سندھ کی حیثیت سے حکیم محمد سعید نے زندگی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص طب میں متعدد کارہائے نمایاں انجام دئیے۔

سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید نے 200 کے قریب کتابوں کی تصنیف و تالیف کی جبکہ ہمدرد یونیورسٹی کے بانی حکیم محمد سعید کو 17 اکتوبر1998ء  کو کراچی میں شہید کردیا گیا۔

حکیم محمد سعید کی شہادت کے بعد کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں حکیم محمد سعید شہید کے نام سے ایک گراؤنڈ کو منسوب کیا گیا۔ یہ حکومتی سطح پر حکیم محمد سعید کی خدمات کا اعتراف تھا۔ 

سماجی و سیاسی رہنما کی حیثیت سے حکیم محمد سعید کی خدمات لائقِ تحسین رہیں۔ آپ کو طب کے شعبے کے ساتھ ساتھ متعدد شعبہ ہائے زندگی میں قابلِ قدر مہارت حاصل تھی۔

شعبۂ طب کے فروغ کے لیے حکیم محمد سعید نے ہمدرد نامی طبی ادارے کے ساتھ ساتھ 1991ء میں ہمدرد یونیورسٹی بھی قائم کی جہاں فروغِ علم و ہنر آج بھی جاری ہے۔

ادیب و مصنف حکیم محمد سعید کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے آپ کو 1966ء میں ستارۂ امتیاز جبکہ آپ کی وفات 1998ء کے بعد 2002ء میں نشانِ امتیاز سے نوازا۔

بچوں کے ادب کے حوالے سے حکیم محمد سعید شہید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہادت کے وقت تک ہمدرد نونہال نامی بچوں کے جریدے سے وابستہ رہنے والے حکیم محمد سعید نے بچوں کے لیے نونہال ادب کا اجراء کیا۔

نونہال ادب کے نام سے بچوں کے لیے کتب کی تخلیق کا سلسلہ حکیم محمد سعید کی شہادت کے بعد آج تک جاری ہے۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے نونہال ادب کے تحت مختلف موضوعات پر کتابیں اور تراجم شائع کیے جاتے ہیں۔ 

Related Posts