ادویہ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ادویہ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں
ادویہ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی: زندگی بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے نے مریضوں اور لواحقین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے۔

آگمنٹین جو 164 روپے میں ملتی تھی مارکیٹ میں 200 روپے میں مل رہی ہے جبکہ کانکر کا پرانا ریٹ 142 روپے تھا اور اب نیا ریٹ 241 روپے ہیں۔

کیلشیم انجیکشن کا پرانا ریٹ 350 روپے اورنیا ریٹ 600 روپے ہوگیا،ڈائیا جیسک کا پرانا ریٹ 750 جبکہ نیا ریٹ 1500 روپے ہوگیا ہے۔

سربکسیڈ کا پرانا ریٹ 150 روپے جبکہ نیا ریٹ 250 روپے، میرونم کا پرانا ریٹ 2100 روپے جبکہ نیا ریٹ 2900 روپے ہوگیا۔

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پچھلے ایک سال میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور ادویات کے کاروبار سے منسلک لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں 2018 سے دگنی ہوگئیں

عام افرادمیں خریداری کی سکت بھی نہیں رہی، حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں کی وجہ سے بھی دوائیوں کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔

Related Posts