اسلام آباد، تھانہ گولڑہ کی حدود میں 10سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، تھانہ گولڑہ کی حدود میں 10سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام آباد، تھانہ گولڑہ کی حدود میں 10سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کی حدود 26 نمبر چونگی ڈھوک قریشیاں کی دس سالہ معصوم بچی کو اس کے پڑوسی محبوب نامی شخص نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، معصوم بچی کے اہل خانہ غم کی تصویر بن گئے، انصاف کی دہائیاں۔

معصوم بچی ایمان کے گھر والے غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، گھر کی حالت زار دیکھ کر انسانیت بھی شرما جاتی ہے،حسب روایات پولیس کی بے حسی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے کیس میں انتہائی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ملزم کو بچانے کی خاطر پانچ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک معصوم بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ تک نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ ایک تو ملزم کو سہولت دینا دوسری جانب پولیس کی 20 ہزار روپے کی ڈیمانڈ تھی۔

اے ایس آئی آصف رضا نے بارہ ہزار روپے وصول کیے اور مزید پیسوں کا تقاضا کیا کہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور جانا ہے یہ آنے جانے کے اخراجات ہیں۔

ڈی ایس پی سرکل انچارج خالد محمود اعوان کو متعدد مرتبہ کرپٹ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے تعلق کے بارے میں بتایا گیا مگر ڈی ایس پی خالد اعوان نے نا تو کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کوئی انکوائری کروائی اور نہ ہی اپنے سرکل کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات کئے۔

با خبر ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی خالد اعوان پر اعلیٰ افسران کا دست شفقت ہے،جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو فائدہ دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تھانہ گولڑا اور تھانہ ترنول کے عوام کی پرزور اپیل ہے کے آئے دن چوری،ڈکیتی عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی اور جرائم پیشہ افراد کا کھلے عام گھومنا پھرنا اورجرائم کرنا معمول بن چکا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ ان معاملات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان علاقوں میں ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو تعینات کرائیں،تاکہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مل سکے۔

Related Posts