کراچی میں 10 اقسام کا کینسر پھیل رہا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کی تحقیق عالمی جریدے میں شائع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 10 اقسام کا کینسر پھیل رہا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کی تحقیق عالمی جریدے میں شائع
کراچی میں 10 اقسام کا کینسر پھیل رہا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کی تحقیق عالمی جریدے میں شائع

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کی تحقیق بین الاقوامی بی جریدے میں شائع ہو گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ شہرِ قائد میں 10 سال کے دوران کینسر کے 22 ہزار 858 کیسز رجسٹر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ کینسر رجسٹری کا تحقیقی مقاہ بین الاقوامی طبی جریدے میں شائع ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے مردوں میں منہ کا کینسر عام ہے۔ 10 سال کے دوران کینسر کے 22 ہزار 858 کیسز رجسٹر ہوئے جبکہ خواتین میں کینسر کے متاثرین کی تعداد 13 ہزار 764 ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کی طبی تحقیق کے مطابق کینسر کے 9 ہزار 112 مریض مرد ہیں جس کی وجہ الکوحل، گرم مشروبات اور بار بی کیو فوڈ کا استعمال ہے جس سے غذائی نالی کا کینسر عام ہورہا ہے۔ محققین نے سفارش کی ہے کہ تمباکو، شیشہ، گٹکا، ماوا، نسوار اور دیگر نشہ آور اشیاء پر پابندی لگائی جائے۔

طبی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ کراچی کے مردوں میں منہ کے کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ کراچی کے بچوں میں دماغ اور اعصابی نظام کا کینسر عام ہوچکا ہے۔ کراچی میں 10 اقسام کا کینسر پھیل رہا ہے جن میں جلد کا کینسر بھی شامل ہے۔ جلد کے کینسر کا سبب کراچی کی خطِ استوا سے قربت ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: اکلوتا بیٹا معذور، بیوی کو کینسر، اورنگزیب کی علاج کیلئے فریاد

Related Posts