دُنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 10ویں برسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 10ویں برسی
دُنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 10ویں برسی

اسلام آباد: دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر وطن کا نام روشن کرنے والی قوم کی بیٹی کی وفات کو آج 10 برس مکمل ہو گئے۔ ارفع کریم رندھاوا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلے پہل غیر معمولی ذہانت کی حامل ارفع کریم رندھاوا نے سب سے کم عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کا اعزاز حاصل کیا اور بعد ازاں پائلٹ کا لائسنس حاصل کرکے بھی وطن کا نام روشن کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ارفع کریم رندھاوا کی ملک کے لیے خدمات، ایک مختصر جائزہ

آج سے 17 سال قبل 2005 میں حکومتِ پاکستان نے ارفع کریم رندھاوا کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا جبکہ ارفع کریم کے نام پر لاہور میں ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک بھی بنایا گیا، ارفع کریم رندھاوا کو آج بھی یاد کیا جارہا ہے۔

ارفع کی ذہانت سے متاثر ہو کر مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے امریکا میں پاکستان کی کمسن لڑکی کو بلا کر ان سے ملاقات کی۔ آج سے 10 سال قبل 14 جنوری 2012ء کے روز ارفع کریم رندھاوا صرف 17 برس کی عمر میں عارضۂ قلب کے باعث انتقال کر گئیں۔

پاکستانی قوم کیلئے اپنی مختصر سی زندگی میں اہم خدمات سرانجام دینے کیلئے آج بھی ساری پاکستانی قوم ارفع کریم رندھاوا کو یاد کر رہی ہے اور ان کے ایصالِ ثواب کیلئے ملک کے ہر شہر میں دعائیں کی جائیں گی اور قوم کی بیٹی کے عظیم کارنامے یاد کیے جائینگے۔ 

Related Posts