طارق روڈ، مدینہ مسجد کے عقب میں دلکشا پارک پر قائم 10 دکانیں مسمار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طارق روڈ، مدینہ مسجد کے عقب میں دلکشا پارک پر قائم 10 دکانیں مسمار
طارق روڈ، مدینہ مسجد کے عقب میں دلکشا پارک پر قائم 10 دکانیں مسمار

شہرِ قائد کے علاقے طارق روڈ میں بھاری مشینری سے انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران مدینہ مسجد کے عقب میں واقع دلکشا پارک کی زمین پر قائم کی گئی 10 دکانیں مسمار کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے طارق روڈ کے پارک پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے تحت دلکشا پارک کی زمین پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ 10 دکانیں زمیں بوس کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جے یو آئی کا مدینہ مسجد انہدام کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

سپریم کورٹ کا مدینہ مسجد کو ایک ہفتے میں مسمار کرنے کا حکم

انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اور اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر موجود رہا۔

کراچی پولیس کے مطابق طارق روڈ کے قریب دلکشا پارک کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پارک کی زمین 7 روز میں واگزار کرائی جائے۔ آپریشن کے دوران مزاحمت کی شکایات سامنے نہیں آئیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد مسمار کرکے اس کی جگہ ایک ہفتے میں پارک کی بحالی کا حکم دیا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے مقدمے کی سماعت 2021 کے آخری ایام میں کی۔

آج سے 5روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں طارق روڈ کے قریب مدینہ مسجد کی تعمیر کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مرتضیٰ وہاب سے استفسار کیا کہ آپ غیر قانونی مسجد کی تعمیر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ضرور کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts