لاہور میں بینر اتارنے پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی، ایس ایچ او معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں بینر اتارنے پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی، ایس ایچ او معطل
لاہور میں بینر اتارنے پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی، ایس ایچ او معطل

لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب سے قبل بینر اتارنے پر  فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں ضمنی انتخاب سے قبل روایتی حریف ن لیگ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئے۔ پی پی 167لاہور میں کارکنان میں تصادم کے دوران فائرنگ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سیاسی تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا مطالبات کیلئے بنی گالہ میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو کارروائی کا حکم دے دیا۔ لاہور پولیس نے تحریکِ انصاف کے 10 جبکہ ن لیگ کے 6 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو معطل کردیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی حکمراں سیاسی جماعت ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو غیر ملکی سازش کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مابین محاذ آرائی عروج پر ہے۔ 

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے وفاقی وزراء سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے مابین پی پی 167 میں تصادم کے باعث سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ 

 

Related Posts