قومی سنگِ میل عبور، پاکستان کے 1 کروڑ شہریوں نے کورونا ویکسین لگوا لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کے 1 کروڑ شہریوں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے جس سے بڑا قومی سنگِ میل عبور ہوگیا، مہلک وائرس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہر روز 3 لاکھ افراد کورونا ویکسین لگواتے ہیں۔ قوم سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسینیشن کیلئے ہر صورت رجسٹریشن کرائیں تاکہ کورونا کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے 3 ہزار شہریوں کو کورونا کے باعث سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے جو وینٹی لیٹر پر منتقل کردئیے گئے۔ ہمیں عوام کا تعاون چاہئے تاکہ کورونا سے مل کر لڑ سکیں۔ ابھی کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوا کر لاک ڈاؤن سے جلد سے جلد نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ ملک بھر کے 18 سال سے زائد العمر تمام شہری ویکسین لگوائیں۔ اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیجیں اور رجسٹریشن کروائیں۔

ویکسینیشن کے عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔ پنجاب میں 189، سندھ میں 14، کے پی کے میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹرز ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 25 جبکہ گلگت بلتستان میں 16 ویکسینیشن مراکز سے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔ جتنی زیادہ ویکسین لگوائی جائے گی، کورونا سے بچنے کے امکانات اتنے روشن ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 9 لاکھ 36 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 21 ہزار 453 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 77 مزید شہری جاں بحق

Related Posts