کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی مسائل کے باعث  10 پروازیں منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

10 flights cancelled at Karachi Airport due to technical hiccups
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 10 پروازیں آپریشنل اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہفتہ کے روز منسوخ کر دی گئیں۔
سیرین ایئر کی پرواز ای آر811، جو کراچی سے جدہ روانہ ہونی تھی، منسوخ کر دی گئی۔سیرین ایئر کی ہی ایک اور پروازای آر 524جو کراچی سے لاہور جا رہی تھی، منسوخ ہو گئی۔
سیرین ایئر کی پرواز ای آر504جو کراچی سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی تھی، بھی منسوخ کر دی گئی۔امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 609 جو کراچی سے دبئی روانہ ہونی تھی، منسوخ کر دی گئی۔
ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145جو کراچی سے لاہور پہنچنے والی تھی، منسوخ کر دی گئی۔فلائی جناح کی پرواز نائن پی 676جو کراچی سے مسقط روانہ ہونی تھی، منسوخ ہو گئی۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 370جو اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی، منسوخ کر دی گئی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 جو کراچی سے ملتان جا رہی تھی، منسوخ کر دی گئی۔
پی آئی اے کی پروازپی کے 310 جو کراچی سے کوئٹہ پہنچنے والی تھی، بھی منسوخ کر دی گئی۔
اس کے علاوہ ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 جو لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی تھی، چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اب یہ پرواز شام 4 بجے کے بعد روانہ ہو گی۔

Related Posts