اڈیالہ جیل میں مبینہ بدعنوان پولیس افسر چوہدری اعجاز اصغراہم عہدے پر تعینات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کی مشہورومعروف اڈیالہ جیل میں مبینہ طور پر بدعنوان پولیس افسرا چوہدری اعجاز اصغر کو اہم عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں طاقتور مافیا کے ایماء پر بدعنوان ترین اور مبینہ طور پر بری شہرت رکھنے والے آفیسر چوہدری اعجاز اصغر کو سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل سمیت ماضی میں مختلف جیلوں میں تعیناتی کے دوران چوہدری اعجاز اصغر پر الزام ہے کہ انہوں نے منشیات فروشوں اور جسم فروشوں کے ذریعے کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنائے۔

اس حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹ ترین شخص کو بطور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعیناتی میں قیدی مافیا نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تعیناتی کے لیے جیل کے اندر موجود جرائم پیشہ عناصر اور جیل کے باہر نیٹ ورک نے کروڑوں روپے نذرانہ پیش کیا تھا اور ماہانہ بھاری منتھلی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی جبکہ نئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پہلے ہی روز جیل میں قید مافیا سے معاملات طے کر لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹ آفیسر کی بطور جیل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی پر جیل میں قید مافیا نے جیل میں جشن منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جبکہ جیل کے باہر اس مافیا نیٹ ورک کے بڑوں نے تمام انتظامات مکمل کر دیئے ہیں۔عوام نے حکامِ بالا سے اپیل کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے

Related Posts